پاگل ہو جاﺅں گی، رانی مکھر جی کو مشکلات کا سامن
ممبئی (آئی آئی پی) فلموں میں مشکل سے مشکل مرحلے کو آسانی سے طے کرنے والی بالی وڈ کی اداکارہ رانی مکھر جی کو ان دنوں جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے گھبرا کر انہوں نے ایک دوست سے کہا کہ معلوم ہوتا ہے میں پاگل ہو جاﺅں گی۔ آج کل انہیں جو سب سے بڑا مرحلہ درپیش ہے وہ ان کے اپنے ذاتی مکان کی تعمیر ہے۔ دوسری طرف یہ باصلاحیت فنکارہ بیک وقت یش چوپڑا، سنجے بھنسالی اور کرن جوہر کی فلموں میں بھی بھانت بھانت کے کردار ادا کر رہی ہے مگر سب سے زیادہ وہ آئندہ ریلیز ہونے والی فلم �تھوڑا پیارتھوڑا میجک� کو مکمل کرانے میں مصروف ہے۔ ادھر انہوں نے مکان تعمیر کرنے والوں کو ڈیڈ لائن دیدی ہے کہ مکان کی تعمیر ہر حال میں اس کی یش راج فلمز کی نئی فلم شروع ہونے سے قبل مکمل ہو جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ رانی کی شاہد کے ساتھ فلم جو یش راج کے بینر تلے بن رہی ہے کی شوٹنگ 18 جون سے شروع ہورہی ہے۔ گزشتہ دنوں رانی زیر تعمیر مکان میں سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہو گئی تھیں جس سے ان کا انگوٹھا زخمی ہوا تھا، اس سے قبل وہ مکمل صحت یاب ہوتیں وہ فلم کے لئے کرکٹ کی پریکٹس میں مصروف ہوگئیں جس کے باعث انگوٹھے کا زخم بگڑ گیا، مکان کی تعمیر کے دوران ہی رانی اپنے خوابوں کے محل میں منتقل ہو چکی ہیں جہاں انہیں دھول مٹی گرمی اور انگوٹھے کے زخم کو برداشت کرنا پڑرہا ہے مکان کے کھولنے کی رسم قریبی دوست کرن جوہر اور بھنسالی نے ادا کی تھی۔