
جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گروانڈ پر کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ائین بیل کے بہترین ایک سو ننانوے رنز کی مدد سے میزبان ٹیم نے دوسرے دن پانچ سو ترانوے رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔
کھیل کے پہلے دن کا احوال
کھیل کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد جب ائین بیل اپنے
دوسرے سینکڑے سے صرف ایک رن پہلے پال ہیرس کی گیند پر اُن ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ نے اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ائین بیل کے علاوہ کیون پیٹرسن نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک سو باون رنز بنائے۔ انگلینڈ کے نوجوان کھلاڑی سٹیورٹ بورڈ نےجو بنیادی طور پر بولر ہیں اپنی زندگی کی بہتریں اننگز کھیلی اور چھہتر رنز بنائے۔
چائے کے وقفے کے بعد تیز بارش کی وجہ سے کھیل قبل از وقت ختم کرنا پڑا۔ جس وقت کھیل ختم ہوا اُس وقت جنوبی افریقہ نے سات رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر نیل مکینزی اور گراہم سمتھ کو کھیل کے تیسرے دن انگلینڈ کے بڑے سکور کی بنا پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جمعہ کو جنوبی افریقہ کے بولر انگلینڈ کے بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔