تحریک انصاف اور قادری کے مقاصد ایک ہیں، عمران

سلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور طاہرالقادری کا ایجنڈا مختلف تھا، طاہرالقادری نے مسائل کے حل کیلیے غلط راستے کا انتخاب کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے طاہرالقادری نے جن مسائل کی نشاندہی کی تحریک انصاف ان کوپانچ سال عوام کےسامنے پیش کرتی رہی ہے تاہم ان مسائل کےحل کیلئے تحریک انصاف اور طاہرالقادری کا ایجنڈا مختلف تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے طاہر القادری کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر اتفاق کر لیا تھا تاہم طاہرالقادری نے ان کے حل کے لیے غلط راستےکا انتخاب کیا۔
عمران خان نےکہا کہ ہم نے حکومت کو پانچ سال برداشت کیا، اب اگر الیکشن کے قریب آتے ہی مارچ ممیں شرکت کرتے اور طاہرالقادری کی سوچ کےمطابق اسمبلیاں غیرآئینی طریقے سے جاتیں تو پی پی کو سیاسی شہادت مل جاتی اور تحریک انصاف ایسا کبھی نہیں کر سکتی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتےاور ایک بار پھر اپنے سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے صدر زرداری سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے سے بائیکاٹ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی کیونکہ یہ انتخابات ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہوں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن ملک میں انقلاب لانے کا ذریعہ ثابت ہوں گے اور پی ٹی آئی اس میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔