عامر کا نیا لُک، آئی پی ایل کے جلوے

عامر اپنے نئے لُک میں بہت ہی’ہاٹ‘ نظر آ رہے ہیں۔ ہینڈسم عامر کی جب سب نے اتنی تعریف کی تو وہ معمول سے ہٹ کر اسی رات فلم ’ریس‘ کی پریمیئر پارٹی میں اپنی بیوی کرن کے ساتھ پہنچ گئے۔ وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بال کٹوانے سے پہلے عامر کتنے نروس تھے۔ عامر نے بال کٹوانے سے پہلے اپنے ہیئر سٹائلسٹ کے ساتھ ہفتوں میٹنگ کی پھر جس دن بالوں پر قینچی چلنے والی تھی اس وقت ان کے ساتھ فلم ’ گجنی‘ کے ہدایت کار اے آر مرگاداس، نغمہ نگار پرسون جوشی اور بیوی کرن موجود تھیں۔ کرن عامر کی شکل دیکھ کر بے تحاشہ ہنس رہی تھیں لیکن جب سب نے عامر کو ’ہاٹ ‘ کہا تب جا کر عامر کی جان میں جان آئی۔ ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ عامر اس لُک میں واقعی ہاٹ لگ رہے ہیں؟