کراچی: ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے 20 جون کو ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد 20 جو کو ہوگا جس میں ملک بھر کے عوام سے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے رائے لی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے رحمان ملک کی قیادت میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب کے دوران رابطہ کمیٹی کو سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے 3 دن کے اندر ملک گیر ریفرنڈم کرانے کی ہدایت کی۔